دھماکا جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے، رپورٹ
بیروت (نیوز ڈیسک)انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزم جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس جاری کردئے، رپورٹ کے مطابق دھماکا جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس میں کیمیائی مواد کو محفوظ نہیں بنایا گیا ، ”امونیئم نائٹریٹ“ کیمیکل کے بارے میں بھی کئی سوالات باقی ہیں جو برسوں تک بندرگاہ پر پڑا رہا یاد رہے کہ گذشتہ سال 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں


































