لاہور (پ ر)جمعیت علمائے پاکستان کے مر کزی رہنما پیر محمد محفوظ مشہدی اور مولانا سردار محمد خان لغاری نے بھارتی میڈیاکے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ننکانہ صاحب میں ذاتی نوعیت کے واقعہ کو سکھ برادری اور اقلیتوں کے خلاف ردعمل کا رنگ دینے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں جس کی واضح مثال یہاں بسنے والی مسیحی، سکھ، ہندو،پارسی مذاہب کے پیروکاروں کوحاصل مذہبی آزادی ہے۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- بھارتی پروپیگنڈہ قابل مذمت،پاکستان میں مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں، پیر…
بھارتی پروپیگنڈہ قابل مذمت،پاکستان میں مذہبی اقلیتیں محفوظ ہیں، پیر محفوظ مشہدی
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- قومی خبریں
- 23
- 0 minute read


































