مٹیاری (پ ر ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مجلس عمومی جادم بگھیو ضلع مٹیاری میں مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی کی زیرصدارت ہوا، جس میں خصوصی خطاب چیئر مین تحریک مفکر اسلام انجینئر سید حسین موسوی نے کیا، اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع سے ذمہ داران نے شرکت کی اور رپورٹ پیش کیں، سید حسین موسوی نے اصغریہ تحریک میں نئے شامل ہونے والے گلستان اسلام پروگرام کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی ضرورت ہے، دین اسلام کا فوکس اخلاقیات پر ہے جب تک انسان کی عبادت عادت نہیں بنتی انسان عبد نہیں بن سکتا۔


































