ڈھاکہ(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بنگلادیش سے کہا ہے کہ دو کشتیوں میں پھنسے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو اترنے دیں اور روہنگیا کیمپ میں جانے کی اجازت دے اس سے پہلے کہ کوئی ناقال تلافی نقصان ہوجائے، یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور انسانی حقوق مائیکل بکلیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں اگر فوری طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تو کوئی بھی المیہ رو نما ہوسکتا ہے۔


































