فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 جوان شہید ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ہرنائی کے علاقے شیرگ میں واقع پوسٹ پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا، آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی سے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سیکیورٹی فورسز ان کے عزائم کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پوری قوم بھارتی پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے والے اپنے ان بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ ،7اہلکار شہید


































