حکومت ہزارہ برادری کو کام کی جگہوں پر موثر تحفظ فراہم کرے گی، وزیرِ داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیا اللہ لانگو نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں غیر ملکی عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کروا رہا ہے،دشمن دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے خطے کی ترقی کے ان منصوبوں کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مچھ واقعے کے متعلقہ سیکیورٹی اور انتظامی افسران کو معطل کر دیا گیا ہے ، حکومت ہزارہ برادری کو کام کی جگہوں پر مو ثر تحفظ فراہم کرے گی اور اس حوالے سے وفاق کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمتِ عملی بنائی گئی ہے۔ ضیا اللہ لانگو نے دعویٰ کیا کہ انہوں وزارت داخلہ کے سربراہ کی حیثیت سے گزشتہ دو سال میں 300 سے زائد لاپتا افراد کو بازیاب کرایا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بلوچستان:دہشت گردی میں ملوث کئی غیرملکی عناصر گرفتار کرلئے


































