حملہ آور نے مسجد کے اندر حملہ کیا، موذن نے حملہ آور کو معاف کردیا
لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے معمول بن گئے، دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کے واقعہ میں مسجد کے موذن کو زخمی کردیا گیا،واقعہ ریجنٹس پارک کی مرکزی جامع مسجد میں پیش آیا، حملے کے وقت مسجد میں 100 کے قریب نمازی موجود تھے اور ان میں 20 افراد نے حملہ آور کو دبوچ لیا،ملزم کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیاگیا،ادھر مسجد کے زخمی مؤذن "رافت مقلد” کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ عبادت کے مقام پر ایسے واقعے کا پیش آنا خوف ناک بات ہے۔


































