Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

باجماعت نماز، جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت

حکومت اور علما میں مذاکرات،20نکاتی متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
اسلام آباد (نیو زڈیسک) مساجد میں باجماعت نماز، جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت دیدی گئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت علماکرام اور مشائخ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تنا ظر میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح اور نماز جمعہ سے متعلق 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیہ کے مطابق نماز کیلئے صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا، 50 سال سے بڑوں اور بچوں کو مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، نمازی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے نہ گلے ملیں گے، دریاں، قالین نہیں بچھائے جائیں گے،جو لوگ گھر سے اپنی جائے نماز لا کر اس پر نماز پڑھنا چاہیں، وہ ایسا ضرور کریں،ہر نماز سے پہلے فرش کلورین سے دھویا جائے گا، نمازی لگے ہوئے نشانات پر کھڑے ہونگے، نماز مسجد کے احاطے میں ہوگی، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نہیں، شرائط پوری نہ ہونے پر حکومت کارروائی کرسکے گی، نمازی وضو گھر سے کرکے اور ماسک لگاکر آئینگے، نزلہ زکام کا مریض مسجد نہیں آسکے گا، نماز سے پیشتر اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے،مسجد اور امام بارگاہ میں افطار اورسحر کا اجتماعی انتظام نہ کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular