موضوع:برے نام
”ایک دوسرے کو برے نام اور القاب سے مت پکاریں“
(سورہ حجرات ،آیت۱۱)
التماس کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردو!
بچے گھر کے قریب پارک میں کھیل رہے تھے۔ اس وقت ایک بچہ عصا کا سہارا لئے ہوئے ان کے قریب ہوا۔ نیما اور پویا، رک گئے اور تالیاں بجاتے اور ہنستے ہوئے کہا: یہ بچا لنگڑا ہے، لنگڑا بھی ہے اور دیوانہ بھی……
بچے نے کچھ نہ کہا۔ وہاں سے گزر کر چلا گیا۔
پویا کے ابو گھر میں پویا کے اس کام کی وجہ سے بہت غصہ میں تھے۔ اس قدر غصہ تھا کہ اسے کل پارک میں کھیلنے کی اجازت بھی نہ دی۔
پویا نے روتے ہوئے کہا: معافی چاہتا ہوں بابا جان مجھے معاف کردیں!
اگر میں معاف بھی کردو جب تک اس بچے کو راضی نہیں کرو گے خدا تمہیں نہیں بخشے گا۔
پویا: میں وعدہ کرتا ہوں کہ کل جاکر اس سے معافی مانگوں گا۔
پیارے بچو! ہمیں کسی کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے اور نہ ہی کس کو غلط نام یا لقب سے پکارنا چاہیے۔ اس سے سننے والے کی بھی دل آزاری ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ بھی ناراض ہوتا ہے۔


































