گلگت (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون، پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین اوروفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے رہنماو ¿ں کے درمیان گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے پر امن و شفاف بنانے اور آئندہ ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


































