عراق کے معاملات اتفاق رائے سے ہی حل ہوسکتے ہیں،وزارت خارجہ
تہران (نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں مصطفی الکاظمی کو نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق کی خود مختاری، اقتدار اعلی، ارضی سالمیت، وفاق اور سیاسی و جمہوری استحکام کی حمایت کی ہے، ایران سمجھتا ہے کہ ملک کے مسائل کو تمام سیاسی گروہوں کے باہمی صلاح و مشورے اور اتفاق رائے کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، بلا شبہہ عراق میں عوام اور دینی مرجعیت کے مطالبات پورے کرنے کے لئے تمام عراقی گروہوں اور سیاسی شخصیات کا اتفاق رائے اور یکساں موقف لازمی ہے، ایک مضبوط اور مستحکم عراق علاقائی اور عالمی سطح پر ہمیشہ اثر گزار رہا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایران کا مصطفی الکاظمی کو عراق کانیا وزیر اعظم نامزد…


































