برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن کی صدرزولا فونڈر لاین نے کورونا کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد میں کوتاہی برتنے کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اٹلی کی مدد کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور ہم اس حوالے سے معذرت کرتے ہیں،اس ہمہ گیر وائرس پر غلبہ پانے کے لیے ہمیں حقائق اور سیاسی صداقت پر توجہ دینا ہوگی۔


































