لباس ذاتی انتخاب ہے جس پر اسکول دباوَ نہیں ڈال سکتا،وزیرتعلیم کا اعلان
جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ملک بھر کے اسکولوں میں طالبات کیلئے اسکارف پہننے کی پابندی کو اٹھالیا گیا، وزیر تعلیم ندیم مکرم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کی سرکاری گرانٹ کم کردی جائے گی، لباس ذاتی انتخاب ہے جس پر اسکول دباوَ نہیں ڈال سکتا، اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مغربی سماترا کے پڈانگ شہر میں مسیحی طالبہ کو اسکارف پہننے پر مجبور کیا گیا مسیحی طالبہ کے والدین نے اس سلسلے میں اسکول کے عہدیدار سے ملاقات کی اور ویڈیو ریکارڈ کرکے وائرل کردی جس میں اسکول انتظامیہ مسیحی ہونے کے باوجود اسکارف پہن کر آنے پر بضد تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول نے معذرت کرلی تھی


































