Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی فوج پرعراقی مجاہدین کے حملے ،تعداد میں کمی کا اعلان

 عراق میں 5 ہزار 200 فوجیوں کی تعداد رواں ماہ کم کرکے 3 ہزار تک کردی جائے گی،فوجیوں کی ٹریننگ کا کام جاری رہے گا، امریکی حکام
 عراقی پارلیمنٹ آئند ہ اجلاس میں غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی،فرانس اور جمہوریہ چیک کا بھی فوج واپس بلانے کا اعلان
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا نے عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا عراق میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کی تعداد رواں ماہ کم کرکے 3 ہزار تک کردی جائے گی،3 ہزار کے قریب امریکی فوجی ابھی عراق میں ہی قیام کریں گے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے میرین جنرل فرینک مکینزی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج مسلسل عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام کرتی رہے گی تاکہ عراق میں امریکی فوج اپنی موجودگی کو کم سے کم کر سکے ،ادھر عراقی پارلیمنٹ آئند ہ اجلاس میں غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی، الفتح اتحاد کے رکن جابر الفتلاوی نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ملک سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے آئندہ اجلاس میں تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا ، دوسری جانب فرانس نے بھی عراقی سر زمین سے اپنی فوج کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی، جمہووریہ چیک کی وزارت دفاع نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر عرااق سے اپنی فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا تھا،امریکی فوجیوں پر حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے بغداد کے الشعلہ علاقے پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے، جبکہ دوسرا دھماکہ صوبہ بابل میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہو ا،ادھر بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر تین راکٹ داغے گئے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular