سعودیہ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں کم ہوئیں امریکا کو نقسان پہنچا
واشنگٹن (نیوزڈیسک)تیل کی قیمتیں گرنے پر امریکی سینٹر مشتعل ہو گیا اور سعودی عرب سے فوجی انخلا کا بل پیش کردیا، ری پبلیکن سینیٹر کے بل کا مقصد سعودی حکومت پر خام تیل کی پیداوار کے معاملے میں دباؤ ڈالنا ہے، کیونکہ بڑی مقدار میں تیل کی برآمد سے تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس سے امریکی آئل کمپنیوں کواپنے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیل پیدا کرنے والی امریکی ریاست لوزینانا کے سینیٹر بل کیسڈی کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں 30دنوں کے اندر سعودی عرب سے امریکی فوجی واپس بلانے کے لیے کہا گیا۔ اس سے قبل مارچ میں دو ری پبلیکن سینیٹرز نے بھی اسی نوعیت کا بل پیش کیا تھا۔ تاہم، نئے بل میں فوجیوں کی جلد واپسی کے لیے کہا گیاہے۔


































