Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کی پھر رسوائی ،ایران کی عظیم سیاسی فتح ،اسلحہ پابندیاں ختم

ایٹمی معاہدہ کے تحت ایران پر عائد اسلحہ کی پابندیاں 18 اکتوبر سے ختم ہوگئیں،ہتھیار خریدنے میں آزاد ہوگئے ، دفاعی ضروریات کو پورا کرینگے ،ایران
امریکا ذاتی طور پر کسی ایسے فرد یا ریاست کے خلاف پابندی لگائے گا جو ایران کے ساتھ روایتی اسلحہ کی فراہمی، فروخت اور منتقلی میں تعاون کرے گا ، امریکی دھمکی
تہران (نیوز ڈیسک) امریکا کی تمام دھمکیاں اور دباو ¿ رائیگاں چلے گئے ،ایران پر برسوں سے عائد اسلحہ کی پابندی ختم ہوگئی،ایران نے اسے اپنی بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو اسلحہ بیچنے یا خریدنے والے ملک پر بھی پابندی لگادینگے،تفصیلات کے مطابق 2015 میں امریکا، فرانس، برطانیہ، چین، روس اور جرمنی کیساتھ ایٹمی معاہدہ کے تحت ایران پر عائد اسلحہ کی پابندیاں 18 اکتوبر سے ختم ہوگئیں،ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی قانونی پابندی کے بغیر کسی سے بھی ضروری ہتھیار اور سامان حاصل کرسکتا ہے جو اس کی دفاعی ضروریات کو پورا کرے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا کہ ایران کو اسلحہ کی فروخت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی جس کے ردعمل میں اس کے خلاف بھی پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں ا امریکا ذاتی طور پر کسی ایسے فرد یا ریاست کے خلاف پابندی لگائے گا جو ایران کے ساتھ روایتی اسلحہ کی فراہمی، فروخت اور منتقلی میں تعاون کرے گا ۔ ٹرمپ حکومت نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد بھی پیش کی جس میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں جاری رکھنے کی بات کی گئی تھی تاہم سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین میں سے تیرہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular