جنگ زدہ علاقوں کے سوادیگرمقامات پر حملوں سے پہلے اجازت لینا ہو گی، پینٹاگون
واشنگٹن (نیوزڈیسک) جوبائیڈن انتظامیہ نے ڈرون حملے روکنے کے بجائے انہیں نئے صدرجوبائیڈن کی اجازت سے مشروط کردیا ہے، ترجمان پینٹاگون جان کربی کے مطابق افغانستان،عراق اورشام کے سوادیگرمقامات پرڈرون حملوں سے پہلے اجازت لیناہوگی جب کہ جنگ زدہ علاقوں کےسوادیگرمقامات پرڈرون حملوں سے پہلے وائٹ ہاو ¿س سے منظوری لینا ہو گی،ترجمان نے کہا کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور اس کامطلب یہ نہیں کہ ڈرون حملے نہیں کیے جائیں گے، ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ بین الاقوامی پارٹنرزکےساتھ انتہاپسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیوں اورحملوں کے خطروں سے بخوبی آگاہ ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا کا ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان،حملے مشروط کردیے


































