لندن (نیوز ڈیسک) اسامہ بن لادن کا سابق ترجمان عادل عبدالباری رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گیا، عادل عبد الباری کو مبینہ طور پر نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمہ کے سبب کورونا ہونے کے خطرے کے باعث رہا کیا اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان نے 21 سال امریکی جیل میں گزارے،اسے 1999 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


































