طاغوتی طاقتیں انسانوں کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکا رہی ہیں
تہران (نیوز ڈیسک)ولی امر المسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کہا ہے کہ امریکا موجودہ دور کا فرعون ہے اور وہ دوسرے ممالک میں ظلم و ستم کر رہا ہے، پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی اور حضرت امام جعفر صادق ؑکی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر خطاب میںولی امر مسلمین نے کہاکہ فرعون مصر میں ظلم و ستم کرتا تھا تا ہم امریکا جو موجودہ دور کا فرعون ہے وہ دیگر ممالک میں ظلم کرتا ہے اور ظلم کی آگ بھڑکاتا ہے، اسی طرح طاغوتی طاقتیں انسانوں کے خلاف جنگ کی آگ بھڑکا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس میں جو المناک اور گھناﺅنا واقعہ رونما ہوا وہ صرف ایک کارٹونسٹ کا اقدام نہیں تھا اور جو گستاخانہ خاکوں سے پیغمبراکرم حضرت محمد کی شان اقدس میں گستاخی کی اور جرم کیا اس کے پیچھے بہت سے ہاتھ کارفرما تھے ، گستاخانہ کارٹون کے دفاع میں ایک ملک کا صدر کھڑا ہوتا ہے اور کئی دوسرے ممالک بھی اس کی حمایت کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب جان بوجھ کر اور ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے اور فرانس کی حکومت اس کے ساتھ ہے


































