قرار داد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت نہیں ملے گی،امریکا
نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ نے تکفیری دہشت گردوں کے بارے میں سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ویٹو کر دی جبکہ امریکا کے سوا سلامتی کونسل کے باقی تمام14 رکن ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دئے،امریکا نے قرار داد کو یہ کہتے ہوئے ویٹو کردیا کہ اس میں دہشت گردوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی کو لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے ، امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے دعوی کیا کہ اس قرار داد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کوئی تقویت نہیں ملے گی۔قرار داد میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تکفیری دہشت گردوں کو جن کی ایک بڑی تعداد عراق اور شام کی جیلوں میں بند ہے، سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد ان ملکوں میں قید کر دیا جائے جہاں سے وہ آئے ہیں۔ جبکہ ان کے بیوی بچوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا سلامتی کونسل میں پھر تنہا رہ گیا،قراردادویٹو کردی


































