امریکا سرد جنگ کے ذریعے خطے میں انڈوپیسیفک نیٹو بنانا چاہتا ہے، چینی وزیرخارجہ
کوالالمپور(نیوزڈیسک)چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا ایشیائی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، ایشیائی ممالک کو چین کے ساتھ مل کر خطے میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکنا چاہیے،ملائیشیا میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی انڈوپیسیفک حکمت عملی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، امریکا سرد جنگ کے ذریعے خطے میں انڈوپیسیفک نیٹو بنانا چاہتا ہے اور خطے کے مختلف گروپوں اور بلاکس کے درمیان اختلافات اور جغرافیائی مسابقت بڑھا کر خطے میں اپنی برتری اور حکمرانی چاہتا ہے


































