امریکا نے اسامہ کو پناہ دینے پر1993میں سوڈان کو دہشت گرد قرار دیاتھا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا اور افریقی ملک سوڈان کے درمیان 23 سال پر محیط محاذ آرائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں، سوڈان نے سینےئر سفارت کار نورالدین ساتی کو امریکا میں خرطوم کا سفیر مقرر کیا ہے، دوسری طرف امریکی حکومت نے نورالدین ساتی کو واشنگٹن میں سوڈان کے سفیر کے طورپر تعینات کرنے کی باقاعدہ اجازت دےدی ہے ، 1993 میں امریکا نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے، القاعدہ اور دوسری شدت پسند تنظیموں کی مدد کرنے کے الزام میں سوڈان کو دہشت گردوں کا پشت پناہ قرار دیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔


































