دنیا بھر میں اسلام کا درست پیغام پہنچاتے رہیں گے، پاکستانی وزیر سے گفتگو
قاہرہ (نیوز ڈیسک) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مصر کی معروف درس گاہ الازہر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب سے قاہرہ میں ملاقات کی اور امت مسلمہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، نور الحق قادری نے مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کیلئے جامعہ الازہر کے پلیٹ فارم سے کی گئی کوشش کی تحسین کی ، ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ جامعہ الازہر امت اسلامیہ کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، انھوں نے کہا کہ جامعہ الازہر عالمی سطح پر مختلف دینی حلقوں اور اداروں کے ساتھ مربوط انداز میں رابطہ کرتی ہے تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا درست پیغام پہنچایا جا سکے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ان کی وزارت کے زیر انتظام ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو واضح کیا گیا ہے، اس کتاب پر جامعہ الازہر کی نظر ثانی کے بعد دوسری زبانوں میں ترجمہ کرایا جا سکے۔


































