لاہور (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا ہے کہ استعماری قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہیں، اہلبیتؑ اور صحابہ کرام ؓکی ناموس ہم پر لازم ہے، لاہور میں جے یو آئی کی مجلس عمومی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فرقہ واریت کو منظم انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جا رہا ہے


































