شاہ سلمان کا شاہ عبداللہ کو خط، باسم عوض اللہ کی رہا کرنے پر زور
عمان(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے اردن میں بغاوت کے مرکزی کردار باسم عوض اللہ کی رہائی کی کوششیں تیز کردیں ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اردن کے بادشاہ عبداللہ ثانی کے نام شاہ سلمان کا پیغام لیکرعمان پہنچے ، جس میں اظہار یکجہتی کے ساتھ ناکام بغاوت کے مرکزی کردار باسم عوض اللہ کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا، باسم عوض اللہ، اردن کے سابق وزیر خزانہ اور سعودی ولی عہد بن سلمان کے مشیر ہیں ، ادھروزیراعظم بشرالخصاونہ نے بغاوت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی سازش نہیں ہوئی تھی،شاہ عبداللہ دوم 1 اپریل کو شہزادہ حمزہ کے ساتھ نمودار ہوئے اور ان کے ساتھ ان کے چچا شہزادہ حسن بن طلال تھے


































