حالیہ فتنہ شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی امریکی سازش ہے
کراچی(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ کہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعہ ملک دشمنی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گے ، علما و ذاکرین امامیہ کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو مسلمان کی تعریف ہی معلوم نہیں وہ شیعوں پر کافر ہونے کا فتوی ٰ لگاتے ہیں حالیہ فتنہ شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی امریکی سازش ہے ،پاکستان امریکی بلاک سے نکل کر چین کے بلاک میں جانا چاہتا ہے اور امریکا اپنے مخصوص ایجنڈہ کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے ،انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ،عزاداری سیدالشہدا پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔


































