اتحاد امت کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، علامہ صفدر نجفی ، علامہ نیاز کیلئے تعزیتی تقریب سے خطاب
لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے علما کا کردار قابل تحسین ہے، ملک میں تمام مذاہب و مسالک کو مل جل کر رہنا ہے، ا ±مت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا، جامعہ المنتظرلاہور میں علامہ صفدر حسین نجفی کی برسی اور علامہ نیاز حسین نقوی کی رسم چہلم پر تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ علامہ صفدر نجفی اور علامہ نیاز نقوی نے پوری زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت کی، یہ دونوں علما اتحاد امت کیلئے متحرک اور مسلمانوں کو متحد کرنیوالے تھے ، مرحوم علما کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلا جائے اور ان کے کاموں کو جاری رکھا جائے انہوں نے کہاکہ دنیا میں جو مسلمان موجود ہیں، وہ امام حسینؑ کی میدان کربلا میں لازوال قربانی کا نتیجہ ہے، ہمیں حق پر قائم رہنا چاہیے، امام حسین ؑنے بھی اس کا ہی درس دیا ہے


































