حکومتی ایوانوں کی جانب پرامن مارچ عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ
ابوجا (نیوز ڈیسک)نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ابوجا میں مظاہرے میں آیت اللہ زکزاکی کے ہزاروں پیروکاروں نے شرکت کی، جنہوں نے زاریا قتل عام کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لئے جانے والے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی فی الفور و بلا قید و شرط رہائی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر آیت اللہ زکزاکی کی بلا قید و شرط رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا اور کئی کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرکے حکومتی ایوانوں کی جانب پرامن مارچ کیا۔


































