طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،شیخ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور پرجانے جاتے ہیں،نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاریحکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے،انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔


































