انٹیلی جنس نے دہشت گردوں کے 400 سے زائد منصوبے ناکام بنائے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں تین سال کے دوران آپریشن ردالفساد کے تحت ایک لاکھ 49 ہزارسے زائد انٹیلی جنس آپریشنزکیے گئے، 22 فروری 2017 سے 2020 تک کل 3 ہزار 800 سے زائد خطرات کے انتباہ جاری ہوئے، سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے، فوجی عدالتوں نے 344 دہشت گردوں کو سزائے موت دی، 301 کو مختلف دورانیے کی سزائیں جب کہ 5 کو بری کیا گیا، پاک، افغان سرحد پر 2611 کلومیٹر میں سے 1450 کلومیٹر پر باڑ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سرحدی باڑ کے ساتھ 843 حفاظتی قلعوں میں سے 343 مکمل، 161 زیر تعمیرہیں۔


































