ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ، نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا ، انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


































