وائرس چین سے پھیلا،نقصان کا ازالہ کیا جائے،درخواستوں میں موقف
کراچی (نیوزڈیسک)ہزاروں امریکی ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران چین کی حکومت کے خلاف کورونا وائرس سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے فلوریڈا کی ایک عدالت میں دائر دعوے میں شامل ہوگئے ہیں،برطانیہ کے ایک قدامت پسند تھنک ٹینک، ہینری جیکسن سوسائیٹی کا کہنا ہے چین کے خلاف یہ قانونی دعویٰ ایک اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر تک کا ہو سکتا ہے، اپنی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے چین امکانی طور پر ان نقصانات کا ذمہ دار ہو سکتا ہے، اسی قسم کے دعوے ریاست نیواڈا اور ٹیکساس میں بھی دائر کئے گئے ہیں۔


































