صدر ٹرمپ کو بریفنگ میں چین سے متعلق خفیہ رپورٹ بھی شامل تھی
واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکا نے چین پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کیلئے غیر ریاستی عناصر کورقم دینے کا دعویٰ کردیا،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی ریڈیو کو بتایا کہ چین سے متعلق خبر مصدقہ ہے کہ اس نے افغانستان میں موجود غیر ریاستی عناصر کو امریکا کے فوجی اہلکاروں پر حملے کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی تھی، صدر ٹرمپ کو 17 دسمبر کو دی گئی بریفنگ میں مذکورہ خفیہ رپورٹ بھی شامل تھی،قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے بھی ٹرمپ کو زبانی طور پر مطلع کردیا تھا، چین نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ یہ جعلی خبر کے علاوہ کچھ بھی نہیں جس کا مقصد چین کو بدنام کرنا ہے ،وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی بھی دوسروں کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا اور دوسرے ملکوں پر حملے کرنے کے لیے غیر ریاستی عناصر کو پیشکش سے چین کا کوئی تعلق نہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- چین نے امریکی فوجیوں پر حملے کیلئے رقم دی، امریکاکاالزام


































