معاشی خطرات سے نمٹنے کے لئے فنڈز میں اضافے پر زور دینگے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مالی سال 2021 کے بجٹ میں غیر ملکی امداد میں اربوں ڈالر کٹوتی کی تجویز پیش کریں گے جبکہ چین اور روس کی جانب سے بڑھتے معاشی خطرات سے نمٹنے کے لئے فنڈز میں اضافے پر زور دیں گے،ٹرمپ نے گذشتہ سال غیر ملکی امداد میں کمی کے لئے بجٹ تجاویز پیش کی تھیں لیکن اسے کانگریس کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور واپس لینا پڑا تھا، ان کا تازہ ترین بجٹ تجاویز کا ایک خاکہ ہے جو خاص طور پر موجودہ انتخابی سال میں منظور ہونے کا امکان نہیں، انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ اس تجویز میں 21 فیصد غیر ملکی امداد میں کٹوتی کی تجویز دیں گے، وہ آئندہ مالی سال میں 44.1 ارب ڈالر کی کوشش کریں گے جو 2020 میں 55.7 ارب ڈالر تھا۔


































