واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تْرک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، اس موقع پر دونوں شخصیات نے شام اور لیبیا کی صورت حال کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکے جانے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ دونوں سربراہان کے درمیان لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے اور فائر بندی کے جاری رہنے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی، اس دوران ٹرمپ اور اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام کے صوبے ادلب میں جاری تشدد کا سلسلہ روکا جانا چاہیے۔


































