Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

وفاق المدارس کی جانب سے امریکی دہشت گردی کی مذمت اور احتجاجی ریلیاں

شہید قاسم سلیمانی نے 8 ممالک میں مظلوموں کی مدد کی، علامہ حافظ ریاض نجفی
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں عراق میں امریکی دہشت گردی کے خلاف مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، اس حوالے سے خطبات جمعہ میں عراق میں امریکی جارحیت کی مذمت کی گئی، شہدا کیلئے قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا،وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجدجامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا فرعون کا کردار ادا کرر ہا ہے جبکہ فقط ایک ہی حکومت ایران، وقت کے فرعون سے ٹکر لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل سْلیمانی 8 ممالک میں اسلامی تحریکوں اور مظلوموں کی مدد کیلئے کام کر رہے تھے، نماز جمعہ کے بعد جامعہ المنتظرسے علامہ سید نیاز حسین نقوی کی قیادت میں امریکی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علماء،طلباء کے علاوہ نمازیوں کی کثیر تعداد، خواتین اور دینی مدارس کی طالبات اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء امریکی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ریلی سے خطاب میں علامہ محمد افضل حیدری نے سانحہ کو حد درجہ سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سْلیمانی ایران، سعودی تعلقات کی بہتری کیلئے عراق گئے تھے ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular