فوج نے مظاہرین پر گولیاں چلادیں،درجنوں گرفتار
ینگون ( نیوز ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مزاحمت مزید شدت اختیار کرگئی ،اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس قابل بھروسہ معلومات ہیں کہ فورسز کے کریک ڈاﺅن میں مزید 18مظاہرین ہلاک اور 30زخمی ہوگئے،درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے زیادہ تر ہلاکتیں میانمار کے بڑے شہروں ینگون ، دیوائے، منڈالے، میاک ، باگو اور پوکوکو میں اس وقت ہوئیں جب فورسزنے مظاہرین کوآنسو گیس کی شیلنگ ، واٹر کینن اور لاٹھی چارج سے منتشر کرنے میں ناکامی کے بعدبراہ راست فائرنگ کی،کئی مقامات پر مظاہرین کو بے ہوش کرنے کیلئے اسٹنٹ گرنیڈز بھی استعمال کئے گئے ، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر روینا شمس دانی نے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے پرامن مظاہرہ میانمار کے شہریوں کا حق ہے


































