مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین کے عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو6 سال پورے ہونے پر آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرے کئے ہیں، مظاہرین ہاتھوں میں جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ،مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا، کٹھ پتلی عدلیہ نے شیخ علی سلمان کو 28 دسمبر 2014 کو قطر کے لئے جاسوسی کا جھوٹا الزام عائد کر کے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی


































