نیوزی لینڈ حکام حملوں کو روکنے کیلئے تیار نہیں تھے،انکوائری رپورٹ میں انکشاف
ویلینگٹن( نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے مساجد پر حملوں میں انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے،نیوزی لینڈ کے رائل انکوئری کمیشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور میں بنیاد پرستانہ تبدیلی آن لائن مواد کا نتیجہ تھی اور خاص طور پر ی ±وٹیوب پر دستیاب ویڈیوز نہایت اہم تھیں، نیوزی لینڈ حکام حملوں کو روکنے کیلئے تیار نہیں تھے کیونکہ دائیں بازو کے بنیاد پرستانہ انتہا پسندی کی طرف کسی کی توجہ نہیں تھی، کمیشن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ایسا کوئی محکمہ نہیں جو اس قسم کے جرائم ،دہشتگردی کی پیشگی اطلاع دے سکے ، حملے کو روکا جاسکتا تھا مگر چونکہ ایسا ادارہ ہی موجود نہیں جو اس قسم کے رجحانات پر نظر رکھے


































