گلگت (پ ر) محکمہ صحت میںتقرریوں کے انٹرویوز کے نتائج تجربہ،اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر مرتب کئے جائیں اور تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری شاہد رضا نے مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا گزشتہ ادوار میں بد قسمتی سے میرٹ کی پائمالی کی وجہ سے محکمہ صحت اور تعلیم جیسے کلیدی شعبے تباہی کے دہانے پر پہنچے ہیں، امید ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالا دستی کو ازسرنو قائم کرتے ہوئے متعصبانہ بنیادوں پر تقرریاں کرنے والے اداروں اور افراد پر نظر رکھے گی۔


































