لیبیا سے روزانہ 6 کروڑ ڈالر کا تیل فروخت ہورہا ہے
برسلز(نیوزڈیسک)لیبیا میں موجود غیرملکی قوتیں یومیہ 6کروڑ ڈالر کا تیل لوٹنے لگیں، یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق لیبیا سے روزانہ 6 کروڑ ڈالر کا تیل فروخت ہورہا ہے لیکن تیل کا ایک پیسہ بھی لیبیا کی ریاست کو حاصل نہیں ہو رہا،یورپین یونین نے ملکر لیبیا کو 60 کروڑ کی امداد دی، حالانکہ وہاں سے جو تیل چوری ہورہا ہے اس کی مالیت اس امداد کے صرف 10 دن کی قیمت بنتی ہے، بدامنی اور تفریق لیبیا کی معیشت کو چاٹ رہی ہے۔


































