تہران (نیوز ڈیسک) ولی امرمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے لبنان کے بزرگ مجاہد عالم دین قاضی شیخ احمد الزین کی رحلت پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو تعزیت پیش کی ہے ،انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ امام خمینی کی تحریک کا عالمانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے دفاع اور عالمی سامراج اور صیہونیزم کے خلاف استقامتی محاذ کی حمایت کبھی بھی استقامتی تاریخ سے ختم نہیں کی جاسکے گی


































