لاہور نیوز ڈیسک لاہور کے نولکھا چرچ میں کورونا وبائ سے نجات کیلئے تمام مذاہب کے قائدین کی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مذہبی رہنماوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی، موڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی دعا کروائی، مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ قوم کورونا وبائ سے نجات کیلئے اللہ کے حضور توبہ کرے، انہوں نے کہا کہ کورونا سے نجات کیلئے دعاوں کا اہتمام کیا جائے، کورونا نے ہر ملک اور ہر مذہب پر حملہ کیا ہے


































