لاہور (پ ر ) تنظیم عاشقان رسول کے زیر اہتمام مسجد جعفریہ علی رضا آباد سے لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی، ریلی مولانا ممتاز حیدری، مولانا بابر علی بابر، ممتاز نعت خوان پیر مقدس کاظمی ، غلام مصطفی نیئر، مولانا حسن ہمدانی، مولانا قیصر ہمدانی، دانشن علی نقوی کی قیادت میں کچی کوٹھی،ٹھوکرنیازبیگ ،ہنجروال زینبیہ کمپلیکس ،کھاڑک، سبزہ زار چوک اور یتیم خانہ چوک سے ہوتی ہوئی چھپڑ اسٹاپ پر پہنچی جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شرکاءکے لیے پانی اور دودھ کی سبیلوں کابھی کا اہتمام کیا گیا تھا ،ریلی سے اہل سنت اور اہل تشیع علماءنے خطاب کیا۔مقررین نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ سے محبت ہماری میراث ہے


































