طویل عرصے سے علیل تھے،بی بی معصومہ ؑقم کے روضہ میں سپرد خاک کردیا گیا
قم(نیوز ڈیسک) بزرگ عالم اور،مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ ابراہیم امینی انتقال کرگئے، آیت اللہ ابراہیم امینی ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ بروجردی، امام خمینی (رہ)، آیت اللہ مرعشی نجفی اور آیت اللہ گلپائیگانی کے محضر سے علمی فیوض و برکات حاصل کیں،انہوں نے طویل عرصہ حرم مطہر حضرت معصومہ ؑکی مسجد اعظم میں نماز کی امامت کی اور قم کے امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دئے، انہیں قم میں سپرد لحد کردیاگیا۔


































