شرپسند عناصر فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں
فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کو جنم نہیں لینے دیں گے، شرپسند عناصر فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ملک سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم کو جوڑنے کی بجائے توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، تصادم کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن قومی ایشوز کی سیاست کرے، کورونا سے نجات حاصل کرنے کے حوالے سے پاکستان کی حکومت نے شاندار اقدامات اٹھائے


































