عر ب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا،عر ب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا، امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایٹمی پلانٹ کی تصاویر کے ساتھ کیا، ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جو رواں سال اپنے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہا ہے


































