
جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے حملے کیے تو ہم اپنے اور خطے میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں،امریکا
امریکا نے ایٹمی میزائلوں سے لیس آبدوز خلیج میں بھیج دی، ایرانی حملے کے رد عمل کی سطح اور تمام منصوبے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،اسرائیل
واشنگٹن /تل ابیب (نیوزڈیسک)شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر ایران اور مزاحمتی گروپوں کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خوف نے امریکا اور اسرائیلی حکام میں کھلبلی مچادی ہے اور وہ ایران کو کسی بھی کارروائی پر سخت جواب کی دھمکیاں دے رہے ہیں، امریکا نے بغداد کے ہائی سیکیورٹی علاقے گرین زون میں راکٹ حملے کا الزام ایران کی حامی تنظیموں پر لگایا ہے،ا س حملے میں ایک عراقی فوجی زخمی اور ایک عمارت اور کار کو نقصان پہنچا،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے حملے کیے تو ہم اپنے اور خطے میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم ردعمل کے لیے بھی تیار ہیں،امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ مکنزی نے بھی دھمکی دی کہ اگر ایران یا اس کی پراکسیز نے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا ارادہ کیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دینگے ،مجھے لگتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرکے جواب دے گا،امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہ ±رمز سے گذر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی ہے، اُدھر اسرائیلی فوج نے بھی دھمکی دی ہے کہ تل ابیب کے مفادات پر کسی بھی حملے کے بارے میں انتہائی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جائے گ


































