ہماری غیر موجودگی میں کانفرنس سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، شام
دمشق (نیوز ڈیسک) شام کی وزارت خارجہ نے برسلز میں شام کی امداد کیلئے ہونے والی کانفرس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کی غیر موجودگی میں اس کانفرنس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام پیغام میں کہا کہ دمشق حکومت کی غیر موجودگی میں اقوام متحدہ کی صدارت میں اس کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے ، امریکا اور یورپی یونین کی خود سرانہ پابندیوں میں شدت اور وہ بھی اس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر انسانی حقوق کے موضوع کے منافی ہے۔ 29 اور 30 مارچ کوبرسلز کانفرنس میں شامی پناہ گزینوں کیلئے 5 ارب 30 کروڑ یورو امداد کا اعلان کیاگیا۔


































