عفرین میں آئل ٹینکز بم حملہ میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک
دمشق(نیوز ڈیسک) شام میں ترکی کی حامی ملیشا پر آئل ٹینکز بم حملہ کیا گیا جس میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکا ترک نواز ملیشا کے زیر قبضہ علاقے میں کیا گیا، ترکی کی وزارت دفاع نے شام کی کرد ملیشیا وائی پی جی پر اس بم حملے کا الزام عاید کیا ہے، عفرین پر ترکی کی حمایت یافتہ فورسز کا کنٹرول ہے اور شام کے اس علاقے میں یہ سب سے تباہ کن بم دھماکا ہے۔ترکی ماضی میں وائی پی جی پر ایسے بم دھماکوں کا الزام عاید کرتا رہا ہے جبکہ اس کرد ملیشیا کا کہناہے کہ وہ شہریوں پر اس طرح کے حملے نہیں کرتی ہے۔


































